عظمیٰ ویب ڈیسک
پونچھ/جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کے کرشنا گھاٹی سیکٹر میں باروی سرنگ کے ایک زور دار دھماکے میں اگنی ویرجوان جاں بحق جبکہ جے سی او (جونئیر کمیشنڈ آفیسر) سمیت دو فوجی اہلکار زخمی ہو گئے۔دفاعی ذرائع نے بتایا کہ یہ واقعہ اُس وقت پیش آیا جب فوج کی 7 جاٹ رجمنٹ کی ایک پارٹی علاقے میں گشت پر تھی کہ اس دوران زور دار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں اگنی ویر للت کمار شدید طورپر زخمی ہوا اور بعد ازاں ہسپتال میں وہ زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسا۔
معلوم ہوا ہے کہ بارودی سرنگ کے اس دھماکے میں جونیئر کمیشنڈ آفیسر سمیت دو اہلکار شدید طورپر زخمی ہوئے اور انہیں علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔دریں اثنا فوج کی وائٹ نائٹ کور اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’جی او سی وائٹ نائٹ کور اور تمام اہلکار اگنی ویر للِت کمار کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، جنہوں نے 25 جولائی 2025 کو کرشنا گھاٹی بریگیڈ کے جنرل ایریا میں ایریا ڈومینیشن پٹرول کے دوران بارودی سرنگ دھماکے میں اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔ ہم اس دکھ کی گھڑی میں سوگوار خاندان کے ساتھ کھڑے ہیں۔‘
پونچھ میں ایل او سی پر زوردار دھماکہ: ایک جوان جاں بحق، جے سی او سمیت دو فوجی زخمی
