یواین آئی
جموں// بھارتیہ جنتا پارٹی کے جموں وکشمیر یونٹ کے صدر رینہ نے منگل کے روز کہاکہ پارلیمانی چناو میں بھاجپا امیدواروں کی جیت کو یقینی بنانے کی خاطر حکمت عملی ترتیب دی گئی ہے۔
انہوں نے کہاکہ ترقی ہی انتخابات میں پارٹی کا اہم ایجنڈا ہوگا۔
ان باتوں کا اظہار رویندر رینہ نے جموں میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔
جموں وکشمیر بھاجپا یونٹ کے صدر رویندر رینہ نے پارلیمانی حلقوں کے انچارجس کے ساتھ ایک اہم میٹنگ کی جس دوران حلقہ اور بلاک سطح پرپارٹی کو مزید مضبو ط بنانے پر تبادلہ خیال ہوا۔
میٹنگ کے دوران پارٹی ورکروں کو ہدایت دی گئی کہ وہ عوام الناس کے ساتھ قریبی تال میں کو یقینی بنائے ۔
نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران رویندر رینا نے کہاکہ آنے والے پارلیمانی چناو کے حوالے سے بھاجپا نے حکمت عملی تشکیل دی ہے۔
انہوں نے کہاکہ حلقہ سطح پر بھاجپا کو مزید مضبوط بنانے کی خاطر زمینی سطح پر کام شروع کیا گیا جبکہ لیڈروں اور کارکنوں کو بھی کام تقویض کئے گئے ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ موجودہ وزیر اعظم کی سربراہی میں جموں وکشمیر میں امن و امان واپس لوٹ آیا ، بھائی چارے کو مضبوط بنانے کی خاطر بھی زمینی سطح پر کام کیا گیا ۔
رویندر رینہ کے مطابق آنے والے پارلیمانی چناو میں بھاجپا جموں وکشمیر کی پانچ نشستوں پر کامیابی حاصل کرئے گی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارتیہ جنتاپارٹی نے پارلیمانی چناو کی تیاریاں زور وشور سے شروع کی ہیں اور حلقہ اور بلاک سطح پر پارٹی کو مضبوط بنانے کی خاطربھی کام ہو رہا ہے۔