جموں و کشمیر کی 5 پارلیمانی نشستوں پر بی جے پی کی جیت یقینی: رویندر رینہ

File Photo

یو این آئی

جموں// جموں وکشمیر بھارتیہ جنتاپارٹی یونٹ کے صدر رویندررینہ نے منگل کے روز کہاکہ جموں وکشمیر کی پانچ پارلیمانی نشستوں پر اپنے بل بوتے پر جیت حاصل کریں گے۔
انہوں نے کہاکہ انڈیا الائنس کے امیدواروں کو شکست کا منہ دیکھنا پڑے گا۔
ان باتوں کا اظہار موصوف نے جموں میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔
انہوں نے کہاکہ آنے والے پارلیمانی انتخابات میں بی جے پی اپنے بل بوتے پر حکومت تشکیل دینے میں کامیاب ہوجائے گی۔
رویندررینہ نے کہاکہ نیشنل کانفرنس ، کانگریس اور پی ڈی پی نے صرف جھوٹے وعدئے کئے لیکن موجودہ حکومت نے جتنے بھی وعدئے کئے تھے انہیں پوراکیا گیا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ چونکہ بھاجپا تعمیر وترقی میں یقین رکھتی ہیں لہذا دوسری پارٹیوں کے لیڈران بھی یہ سمجھ چکے ہیں کہ لوگ بھارتیہ جنتاپارٹی کے امیدواروں کے حق میں ہی اپنی رائے دہی کا استعمال کریں گے۔
انہوں نے کہا :’مودی جی نے سبھی مذاہب کے ماننے والوں کو انصاف فراہم کیا ، غریبوں کے لئے مفت راشن،کسانوں کو چھ چھ ہزار روپیہ اور پہاڑی قبیلوں سے وابستہ کنبوں کو ریزرویشن کی صورت میں ایک بہت بڑا تحفہ دیا گیا ہے۔‘
رویندر رینہ نے مزید بتایا کہ سابقہ حکمرانوں نے جموں وکشمیر کے لوگوں کے ساتھ جھوٹے وعدئے کئے لیکن بی جے پی نے الیکشن سے قبل لوگوں سے جتنے بھی وعدئے کئے انہیں پورا کیا گیا۔