اسمبلی میں دفعہ 370 پر کسی بھی اقدام کی مزاحمت کریں گے: ست شرما

Mazar Khan
2 Min Read

عظمیٰ ویب ڈیسک

سرینگر// بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) جموں و کشمیر کے صدر ست شرما نے پیر کو کہا کہ ان کی پارٹی جموں و کشمیر کی قانون ساز اسمبلی میں دفعہ 370 پر کسی بھی اقدام کی سختی سے مزاحمت کرے گی۔
پی ڈی پی کے رکن اسمبلی وحید پرا کی جانب سے دفعہ 370 پر پیش کی گئی قرارداد پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 28 بی جے پی ارکان اسمبلی نے قرارداد کی مخالفت کی، جو دفعہ 370 کی بحالی کے لئے پیش کی گئی تھی۔
انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ جموں و کشمیر میں امن نہیں چاہتے اور مزید کہا کہ بی جے پی انہیں اپنے منصوبوں میں کامیاب نہیں ہونے دے گی۔
اس موقع پر انہوں نے پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق بی جے پی جموں و کشمیر صدر رویندر رینہ کی جموں و کشمیر میں پارٹی کو مضبوط بنانے میں ان کی بے پناہ خدمات کو سراہا۔
انہوں نے کہا، “بی جے پی ووٹ شیئر کے لحاظ سے سب سے بڑی جماعت ہے اور ہم عوام کی فلاح و بہبود کے لئے کام کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔ میں جموں و کشمیر میں پارٹی کو اگلے مرحلے تک لے جانے کے لئے پرعزم ہوں”۔

Share This Article