عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/نیشنل کانفرنس کی سینئر لیڈر اور رکن اسمبلی حبہ کدل شمیمہ فردوس نے بدھ کے روز فتح کدل کے آگ متاثرہ علاقہ بونہ محلے کا دورہ کیا اور اس دوران متاثرین سے بات چیت کی اور انہیں حکومت کی طرف سے بھر پور امداد فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔انہوں نے اس موقع پر نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہاحبہ کدل سب سے زیادہ گنجان آبادی والا علاقہ ہے، یہاں آگ کی وجہ سے پانچ مکان مکمل طور پر خاکستر ہوئے ہیں۔ان کا کہنا تھاانتظامیہ متاثرین کی بھر پور مدد کرے گی اور ہم یہ معاملہ وزیر اعلیٰ کے ساتھ بھی اٹھائیں گے۔
بی جے پی کے بارے میں پوچھے جانے والے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے رکن اسمبلی نے کہاوہ اسمبلی میں ہمیں کیا گھیریں گے ہم ان کو گھیریں گے کیونکہ یہاں جو تباہی ہے اس کی وجہ بی جے پی ہے۔انہوں نے کہابی جے پی اگر نہیں ہوتی تو یہاں یہ تباہی نہیں ہوتی، یہاں متوازی حکومت چلائی جا رہی ہے، ہم اپنا کام چلا رہے ہیں۔
بی جے پی ہمیں نہیں ہم بی جے پی کو گھیریں گے: شمیمہ فردوس
