عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/بی جے پی جموں وکشمیر یونٹ کے صدر ست شرما کا کہنا ہے کہ راجیہ سبھا انتخابات میں بی جے پی اس بار تاریخ رقم کرنے جا رہی ہے۔انہوں نے ساتھ ہی کہاہم راجیہ سبھا انتخابات میں ایک سے زیادہ سیٹیں جیتنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔موصوف صدر جو راجیہ سبھا انتخابات کے ایک امیدوار بھی ہیں، نے ان باتوں کا اظہار پیر کو یہاں نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔
انہوں نے کہابی جے پی تینوں راجیہ سبھا سیٹوں پر انتخاب لڑ رہی ہے اور ہم تینوں نشستوں پر محنت سے لڑیں گے۔ان کا کہنا تھابی جے پی اس بار تاریخ رقم کرے گی اور ہم راجیہ سبھا انتخابات میں ایک سے زیادہ سیٹیں جیتنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔
نیشنل کانفرنس کو ہدف تنقید بناتے ہوئے ست شرما نے کہاہر کوئی اس پارٹی کی مخالفت کر رہا ہے کیونکہ ایک سال گذرنے کے باوجود بھی اس پارٹی نے کوئی کام نہیں کیا۔انہوں نے کہایہ پارٹی ترقیاتی کرنے میں ناکام ہوئی اور اپنے منشور کا کوئی وعدہ بھی پورا نہیں کیا بلکہ اس پارٹی نے صرف ریاستی درجے کی بحالی کی بات کی۔ان کا کہنا تھاہمیں یقین ہے بی جے پی ایک سے زیادہ سیٹیں حاصل کرے گی۔
بی جے پی راجیہ سبھا انتخابات میں تاریخ رقم کرے گی: ست شرما
