عظمیٰ ویب ڈیسک
جموں// بی جے پی نے ہفتے کے روز تین رہنماؤں کو پارٹی مخالف سرگرمیوں میں ملوث پائے جانے پر معطل کر دیا۔
معطل کیے گئے رہنماؤں میں امت شرما (ڈی ڈی سی مجالٹا)، پرکشت سنگھ (ڈی ڈی سی جگانو)، اور سورن سنگھ راٹھور (ضلع نائب صدر اودھم پور) شامل ہیں۔
بی جے پی کے ریاستی کارگزار صدر ست پال شرما نے کہا، “ڈسپلنری کمیٹی کی سفارشات کی بنیاد پر، آپ کو پارٹی مخالف سرگرمیوں کی وجہ سے بھارتیہ جنتا پارٹی سے معطل کیا جاتا ہے۔ اس سے قبل آپ کو شو کاز نوٹس بھی جاری کیا جا چکا ہے۔ یہ حکم فوری طور پر نافذ العمل ہے”۔