عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/بھارتیہ جنتا پارٹی نے نو تشکیل شدہ پیپلز الائنس فار چینج کے آرٹیکل 370 کی بحالی کے مطالبے کو ’’خواب و خیال‘‘قرار دے کر سختی سے مسترد کر دیا ہے۔ بی جے پی کے جنرل سیکریٹری اشوک کول نے کہا کہ یہ اتحاد عوام کو جھوٹے وعدوں سے گمراہ کر رہا ہے۔انہوں نے کہا،اگر وہ سمجھتے ہیں کہ آرٹیکل 370 بحال ہو سکتا ہے تو وہ خوابوں کی دنیا میں رہ رہے ہیں۔ کوئی طاقت اسے بحال نہیں کر سکتی۔
واضح رہے کہ پیپلز الائنس، جس میں پیپلز کانفرنس، جموں و کشمیر پیپلز ڈیموکریٹک فرنٹ، اور جماعتِ اسلامی کی حمایت یافتہ جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ فرنٹ شامل ہیں، نے اپنے مشترکہ اعلامیہ میں آرٹیکل 370، آرٹیکل 35-A اور ریاستی درجہ کی بحالی کے لیے جدوجہد کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔
370کی بحالی کرنے والا’اتحاد‘ خوابوں کی دنیا میں گُم ہے: اشوک کول
