عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر// بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے پیر کو اپنی پہلے جاری کردہ فہرست واپس لے کر جموں و کشمیر کے آنے والے اسمبلی انتخابات کے لیے نامزد کیے گئے امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست کا اعلان کیا ہے۔
تازہ ترین فہرست کے مطابق پارٹی قیادت نے 15 امیدواروں کو نامزد کیا ہے جو جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات میں حصہ لیں گے۔
نظرثانی شدہ فہرست میں شامل امیدواروں میں انجینئر سید شوکت گیور اندرابی 32-پامپور، ارشد بھٹ 32-راجپورہ، جاوید احمد قادری 37-شوپیاں، محمد رفیق وانی 43-اننت ناگ ویسٹ، ایڈوکیٹ سید وضاحت 44-اننت ناگ، صوفی یوسف 45-سریگفوارہ-بجبہاڑہ، ویر سراف 46-شنگس-اننت ناگ ایسٹ، طارق کین 48-اندر وال، شگن پریہار 49-کشتواڑ، سنیل شرما 50-پاڈر-ناگسینی، دلیپ سنگھ پریہار 51-بھدرواہ، گجے سنگھ رانا 52-ڈوڈہ، شکتی راج پریہار 53-ڈوڈا ویسٹ، راکیش ٹھاکر 54-رام بن اور سلیم بھٹ 55-بانہال سے انتخابات میں حصہ لیں گے۔
اس سے پہلے، بی جے پی نے جموں و کشمیر کے اسمبلی انتخابات کے لیے 44 امیدواروں کی فہرست کا اعلان کیا تھا، لیکن بعد میں پارٹی نے اطلاع دی کہ اس فہرست کو “ٹائپوگرافیکل غلطیوں” کی وجہ سے منسوخ کر دیا گیا ہے اور کہا کہ جلد ہی نئی فہرست جاری کی جائے گی۔