بی جے پی جموں وکشمیر میں کسی بھی قسم کے انتخابات لڑنے کے لئے تیار ہے:رویندر رینہ

یو این آئی

سری نگر// جموں وکشمیر بی جے پی یونٹ کے صدر رویندر رینہ کا کہنا ہے کہ بی جے پی جموں وکشمیر میں تمام بلدیاتی، اسمبلی یا پارلیمانی انتخابات میں حصہ لینے کے لئے تیار ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم بھی چاہتے ہیں کہ یہاں اسمبلی انتخابات کا انعقاد ہو اور عوامی سرکار بن جائے۔
موصوف صدر نے ان باتوں کا اظہار پیر کو یہاں نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔
انہوں نے کہا: ‘جموں و کشمیر میں بلدیاتی انتخابات ہو، اسمبلی انتخابات ہو یا پارلیمانی انتخابات ہو بی جے پی حصہ لینے کے لئے تیار ہے’۔
ان کا کہنا تھا: ‘ہم چاہتے ہیں کہ اسمبلی انتخابات منعقد ہوں تاکہ یہاں عوامی سرکا ر ہو’۔
مسٹر رینہ نے کہا کہ سرکار الیکشن کمیشن کو انتخابات کے انعقاد کے لئے تمام ضروری سامان فراہم کرے گی لیکن الیکشن کے انعقاد فیصلہ کمیشن کو ہی لینا ہے۔
پارلیمنٹ کے خصوصی سیشن کے بارے میں انہوں نے کہا: ‘پارلیمنٹ کا خصوصی سیشن بلایا گیا ہے کئی بلز ہیں جو کئی برسوں سے رکی پڑی ہیں’۔
ان کا کہنا تھا: ‘اگر سرکار کو لگے کہ کوئی نیا قانون لانا ہے تو وہ لا سکتی ہے جیسے ون نیشن ون الیکشن، پورے ملک میں ایک بار الیکشن ہو وہ پالیمنٹ کا ہو یا سمبلی کا ہو، یہ بار بار الیکشن ٹھیک نہیں ہے’۔
انہوں نے کہا: ‘مجھے لگتا ہے کہ اس قسم کے بلز اور وومن ریزرویشن بل پر بھی بحث ہوسکتی ہے’۔