عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/ بھارتیہ جنتا پارٹی نے جمعرات کو نیشنل کانفرنس کے ایم ایل اے بشیر احمد ویری کے اُس بیان کے خلاف احتجاج کیا، جس میں انہوں نے بی جے پی کو ایک “فرقہ وارانہ جماعت” قرار دیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق، این سی ایم ایل اے نے سابق بی جے پی ایم ایل سی رمیش اروڑا کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے کردار اور خدمات کو سراہا۔
انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ رمیش اروڑا اگرچہ ایک “فرقہ وارانہ جماعت” سے وابستہ تھے، لیکن ان کا ذہن سیکولر تھا۔
ایم ایل اے کے اس بیان کے فوراً بعد بی جے پی کے اراکین اپنی نشستوں سے کھڑے ہو گئے اور ایوان میں احتجاج درج کیا۔ انہوں نے ویری کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔
بی جے پی کے رکن اسمبلی شام لال شرما نے کہا کہ کسی کو خراجِ عقیدت پیش کرتے وقت ایسے “تضحیک آمیز الفاظ” کا استعمال نہیں کیا جانا چاہیے۔
اسمبلی کے اسپیکر عبد الرحیم راتھر نے بھی اراکینِ اسمبلی کو ہدایت دی کہ تعزیتی تقاریر کے دوران کسی قسم کے متنازعہ ریمارکس دینے سے گریز کیا جائے۔
بی جے پی کا این سی ایم ایل اے بشیر ویری کے خلاف احتجاج
