عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/جموں و کشمیر کے نائب وزیر اعلیٰ سریندر چودھری نے کا دعویٰ ہے کہ بی جے پی کے ممبر میڈیا کی توجہ حاصل کرنے کے لئے ایوان میں ہر روز ہنگامہ کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ ممبر ہاؤس میں کبھی بھی لوگوں کو درپیش مسائل پر بات نہیں کرتے ہیں۔ نائب وزیر اعلیٰ نے ان باتوں کا اظہار بدھ کو یہاں اسمبلی کمپلیکس کے باہر نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔
انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے لوگ میڈیا کی توجہ حاصل کرنے کے لئے ایوان میں ہنگامہ کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا ک ’وزیر داخلہ یہاں آئے تھے کیا سنیل شرما نے ان کے ساتھ ایس پی اوز جو ملی ٹنسی کے خلاف لڑ رہے ہیں، کی تنخواہ بڑھانے یا ان کو مستقل کرنے کے بارے میں کوئی بات کی۔‘
مسٹر چودھری نے کہا ’بی جے پی کے لوگ ہاؤس میں لوگوں کو در پیش مسائل پر بات نہیں کرتے ہیں، وہ صرف تماشہ کرنا چاہتے ہیں، انہیں جموں وکشمیر کے لوگوں کے ساتھ کوئی ہمدردی نہیں ہے۔‘
انہوں نے کہا’جموں صوبے کے لوگوں کو ان سے پوچھنا چاہئے کہ وہ بے روزگاری، پانی بجلی، سڑک کے بارے میں ایوان میں بات کریں۔یہ ہائوس لوگوں کے مسائل پر بات کرنے کے لئے ہے اس میں کسی سیاسی جماعت کا جلسہ نہیں ہوتا ہے‘۔
ایک سوال کے جواب میں نائب وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اسپیکر قانون کے مطابق ہاؤس چلا رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’بی جے پی کے لوگ ملک کے آئین کو دبانے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے۔
بی جے پی کے ممبران میڈیا کی توجہ حاصل کرنے کے لئے ایوان میں ہنگامہ کرتے ہیں: سریندر چودھری
