عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/جموں و کشمیر کے نائب وزیر اعلیٰ سریندر چودھری کا کہنا ہے کہ نیشنل کانفرنس سرکار نے دربار موو کی روایت کو بحال کرکے جموں کی معیشت کو کسی حد تک بحال کیا۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے ممبر اسمبلی میں لوگوں کی کوئی بات نہیں کرتے ہیں۔موصوف نائب وزیر اعلیٰ نے ان باتوں کا اظہار ہفتے کو یہاں نامہ نگاروں کے سوالوں کے جواب دینے کے دوران کیا۔
وزیر داخلہ امیت شاہ کے ایک بیان کے بارے میں انہوں نے کہاوزیر داخلہ نے پارلیمنٹ میں جو جموں و کشمیر کے لوگوں سے وعدہ کیا ہے کہ آپ کی زمینوں اور روزگار کو باہر کے لوگوں کو نہیں لینے دیں گے اس لئے امید ہے کہ وہ جموں و کشمیر کا ریاستی درجہ جلد بحال کریں گے اور ہماری زمینیں اور بچوں کا روز گار محفوظ رہے اس پر بھی جلد ایک اعلان کریں گے۔
اپوزیشن لیڈر سنیل شرما کے ایک بیان کا جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھاجموں وکشمیر خاص کر جموں کے لوگ دیکھ رہے ہیں کہ بی جے پی کے ممبر اسمبلی میں کیا کر رہے ہیں آج وہ لوگوں کے مسائل پر اسمبلی میں بات نہیں کر رہے ہیں۔
چودھری نے کہاجموں کے لوگوں کی تجارت، انڈسٹری اور بچوں کا روز گار ختم ہوگیا،نیشنل کانفرنس سے دربار مو وکی روایت کو بحال کرکے جموں کی معیشت کو کسی حد تک بحال کر دیا۔
انہوں نے کہا کہ دربار مو کی بحالی کی وجہ سے ہی جموں کے بازاروں میں گہماگہمی ہے۔ڈیلی ویجرس کے بارے میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھانئی سرکار نے ڈیلی ویجروں کے لئے ایک کمیٹی بنائی ہے۔
بی جے پی کے ممبر اسمبلی میں لوگوں کی بات نہیں کرتے ہیں:نائب ویر اعلیٰ
