Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
تازہ ترین

بھاجپا نے مسلمانوں کیخلاف نفرت پھیلانے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑی: ڈاکٹر فاروق عبداللہ

Mazar Khan
Last updated: September 13, 2024 7:08 pm
Mazar Khan
Share
5 Min Read
SHARE

عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ بھاجپا نے اپنے حقیر مفادات کیلئے مسلمانوں کو بدنام کرنے میں کوئی کثر باقی نہیں چھوٹی اور وزیر اعظم مودی اس میں کسی سے پیچھے نہیں رہے اور آج جموں وکشمیر میں اسمبلی انتخابات کا بگل بجتے ہی بھاجپا نے پھر سے لوگوں کو تقسیم کرنے کیلئے مذہبی بنیادوں پر گندی سیاست کھیلنی شروع کردی۔ان باتوں کا اظہار موصوف نے کیلر شوپیاں میں چناوی ریلی سے خطاب کے دوران کیا۔
بھاجپا حکومت کو ہدف تنقید بناتے ہوئے ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ جواہر لعل نہرو سے لیکر آج تک میں مودی جیسا کوئی وزیر اعظم نہیں دیکھا جس کو مسلمانوں کی اتنی نفرت ہے۔ موصوف نے بحیثیت ایک وزیر اعظم یہ تک کہہ ڈالا کہ مسلمانوں ہندو خواتین کے منگل سوتر لے جائیںگے، جس کے دو گھر ہونگے ایک مسلمان لے کر جائے گا، مسلمان زیادہ بچے پیدا کرتے ہیں ۔ یہ ریمارکس ملک کے وزیر اعظم کے عہدے کیلئے توہین کے مترادف تھے۔ انہوں نے کہاکہ حقیر سیاسی مفادات کیلئے کی گئی اسی مذہبی منافرت کے نتیجے میں آج ملک کے مسلمانوں کیساتھ ظالمانہ سلوک کیا جارہاہے، ہم آئے روز دیکھتے ہیں کہ کس طرح سے مساجد پر حملے ہورہے ہیں، کیسے مسلمانوں کو نشانہ بنایا جارہاہے، کیسے باریش مسلمانوںکو تشدد کا نشانہ بنا یا جارہاہے۔
ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ جموں وکشمیر کو دفعہ370سے خصوصی پوزیشن حاصل تھی جس کے ذریعے یہاں کی نوکریوں پر صرف یہاں کے نوجوانوں کا حق تھا، یہاں کی زمینوں پر صرف یہاں کے پشتینی باشندوں کا حق تھا اور یہاں ہمارا اپنا آئین ، جو ان کو اس لئے راس نہیں آتاتھا کیونکہ یہ ایک مسلم اکثریتی ریاست تھی۔ ان لوگوں نے دفعہ370کو ختم کرنے کیلئے بندوق کا بہانہ لیا اور کہا کہ ملی ٹنسی دفعہ370کی بدولت ہے لیکن آج اس دفعہ کو گئے اب5سال سے بھی زیادہ عرصہ ہوگیا پھر اب اتنی بڑے پیمانے پر ملی ٹینٹ حملے کیسے ہورہے ہیں؟
ان کے مطابق یہ تو ہم پر الزام لگاتے تھے اب تو یہ لوگ یہاں گذشتہ10سال سے حکومت کررہے ہیں پھر حالات ٹھیک نہیں ہورہے ہیں؟ جموں میں آئے روز کیوں انکاؤنٹر اور حملے ہورہے ہیں۔ آج جموں والوں کو بھی احساس ہوگیا ہے کہ بھاجپا نے ہمارے ساتھ کیا کیا اور دفعہ370سے ہمیں کتنے مراعات حاصل تھے۔
ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ جب ہم ان سے کہتے ہیں کہ پار والوں کیساتھ بات کرو ، تاکہ امن کا ماحول قائم ہوسکے، انتی فوج کی ضرورت نہ پڑے، ہم بھی امن کی فضا میں آرام و سکون سے رہ سکیں لیکن ان کو ہمارا یہ کہنا برداشت نہیں ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کا الیکشن اپنے وجود کو قائم رکھنے خصوصاً اپنی ریاست کی صدیوں کی وحدت، شناخت اور انفرادیت قائم رکھنے کا سوال ہے۔ بھاجپا اس کی درپردہ اور عیاں پراکسیاں میدان میں ہیں اور تمام سرکاری مشینری ان کی مدد و اعانت کیلئے لگا دی گئی ہے۔ جو لوگ بھاجپا کے خاکوں میں رنگ بھرنے مصروف ہیں ان بی جے پی کیساتھ مسترد کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے حقوق کی بحالی اور ریاست کے چھینے ہوئے درجے کیلئے ان تھک کوشش کرنی ہے اور ساتھ اپنے نوجوانوں کے بہتر مستقبل کیلئے جدوجہد کرنی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آنے والے انتخابات بھی ہماری جدوجہد کا ایک حصہ ہے ، جس کے ذریعے ہم ملک ، ملک کے عوام اور دنیا کو صاف صاف الفاظ میں یہ پیغام دے سکتے ہیں کہ جموں وکشمیر کے عوام نے 5اگست2019کے فیصلوں کو قبول نہیں کیا ہے۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
راجوری اور ریاسی میں موسلادھار بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ اہم سڑکوں پر ٹریفک کی نقل و حمل میں رکائوٹ ، مسافر گھنٹوں متاثر رہے
پیر پنچال
ٹنگمرگ میںپانی کی سپلائی لائین کاٹنے کا واقعہ | 2فارموں میں 4ہزار مچھلیاں ہلاک
صنعت، تجارت و مالیات
قومی سیاحتی سیکرٹریوں کی کانفرنس 7جولائی سے سرینگر میزبانی کیلئے تیار
صنعت، تجارت و مالیات
وادی میں دن بھرسورج آگ برساتا رہا|| گرمی کا72سالہ ریکارڈٹوٹ گیا درجہ حرارت37.4 ڈگری،ایک صدی میں جولائی کا تیسرا گرم ترین دن ثابت
صفحہ اول

Related

تازہ ترین

پی ڈی پی زونل صدر ترال دل کا دورہ پڑنے سے فوت

July 5, 2025
برصغیرتازہ ترینخطہ چنابصفحہ اول

سرینگر میں 37.4ڈگری سیلشس کے ساتھ 72سالہ گرمی کا ریکارڈ ٹوٹ گیا

July 5, 2025
برصغیرتازہ ترین

قانون اور آئین کی تشریح حقیقت پسندانہ ہونی چاہیے، : چیف جسٹس آف انڈیا

July 5, 2025
برصغیرتازہ ترین

پُلوں-سرنگوں والے قومی شاہراہوں پر ٹول ٹیکس میں 50 فیصد تک کی کمی، ٹول فیس حساب کرنے کا نیا فارمولہ نافذ

July 5, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?