جموں وکشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کے سربراہ وقار رسول وانی نے آج کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی نے جموں وکشمیر کو تباہی دہانے پر پہنچا دیا ہے۔ وانی نے ایل جی انتظامیہ کی جانب سے ڈیپارٹمنٹل سٹوروں پر شراب کی فروخت کی مذمت کی۔ بتا دیں کہ وقار رسول وانی ضلع رام بن کے گول میں پارٹی کنونشن سے خطاب کر رہے تھے، جہاں پی ڈی پی لیڈر شہباز مرزا سمیت کئی کارکنان کانگریس میں شامل ہوئے۔
ویڈیو:زاہد بشیر