عظمیٰ ویب ڈیسک
جموں// پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی سربراہ محبوبہ مفتی نے بدھ کو دعویٰ کیا کہ جموں و کشمیر میں کبھی بھی بی جے پی کی حکومت نہیں بنے گی اور ان کی جماعت کے بغیر کوئی بھی “سیکولر حکومت” تشکیل نہیں دی جا سکتی۔
ایک انتخابی ریلی کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محبوبہ مفتی نے کہا، “جموں و کشمیر میں بی جے پی کی حکومت نہیں بنے گی۔ یہاں سیکولر حکومت ہوگی اور پی ڈی پی ایک اہم عنصر ہوگی”۔
انہوں نے کہا کہ ان کی جماعت بی جے پی کو اقتدار سے دور رکھنے کے لیے کسی بھی سیکولر حکومت کی حمایت کرے گی۔
بی جے پی کے 50 سے زیادہ نشستیں حاصل کرنے کے دعوے کے جواب میں محبوبہ مفتی نے کہا، “بی جے پی 15 نشستوں سے زیادہ نہیں لے سکے گی۔
محبوبہ مفتی نے وزیر اعظم نریندر مودی کی تنقید کے جواب میں کہا کہ ان کے والد مفتی محمد سعید نے کشمیری عوام کے لیے ہمیشہ ہندوستان کا جھنڈا بلند رکھا اور بی جے پی کی جانب سے ان کی جماعت کو “غیر ملکی” قرار دینا افسوسناک ہے۔