عظمیٰ ویب ڈیسک
جموں// جموں و کشمیر بی جے پی کے صدر رویندر رینہ نوشہرہ اسمبلی حلقے میں پیچھے چل رہے ہیں، جبکہ سابق جموں و کشمیر کانگریس چیف وقار رسول وانی بھی بانہال سے پیچھے ہیں، جہاں اُنہیں این سی کے سجاد شاہین سے مقابلہ ہے۔
اسی دوران سابق نائب وزیر اعلیٰ اور کانگریس کے امیدوار تارا چند چھمب سیٹ پر اپنے حریفوں سے پیچھے ہیں۔
ادھر، جنوبی کشمیر کی سریگفوار بجبہاڑہ سیٹ سے پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی کی صاحبزادی بھی این سی امیدوار سے پیچھے چل رہی ہیں۔۔
ادھر، نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ دونوں سیٹوں گاندربل اور بڈگام پر لیڈ رہے ہیں جبکہ جموں وکشمیر پردیش کانگریس کے صدر طارق قرہ شالہ ٹینگ سیٹ پر لیڈ کر رہے ہیں۔