عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر//پی ڈی پی کے ایم ایل اے فیاض احمد میر نے جموں و کشمیر میں مکمل شراب بندی کے لیے ایک پرائیویٹ ممبر بل اسمبلی میں پیش کرنے کی درخواست دی ہے۔
یہ بل آئندہ بجٹ سیشن میں جموں و کشمیر اسمبلی میں پیش کیا جائے گا، جس میں شراب کی تشہیر، فروخت، خریداری، استعمال اور تیاری پر مکمل پابندی کی تجویز دی گئی ہے۔
میر نے خبردار کیا کہ شراب نوشی میں اضافے سے معاشرے کو سنگین خطرہ لاحق ہے اور اس رجحان کو روکنے کے لیے سخت قانون سازی ضروری ہے۔ بل میں خلاف ورزی پر سخت سزائیں تجویز کی گئی ہیں، جن میں قید اور جرمانے شامل ہیں۔