عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر// جموں و کشمیر کی گرمائی راجدھانی سرینگر کے گنبگ علاقے میں جمعرات کو ایک غیر مقامی شخص کی لاش برآمد ہوئی۔
ذرائع نے بتایا کہ علاقے میں لاش دیکھے جانے کے بعد مقامی لوگوں نے پولیس کو اطلاع دی، جس کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو طبی و قانونی کاروائیوں کیلئے ہسپتال منتقل کیا۔
ایک پولیس اہلکار نے بتایا کہ متوفی کی شناخت ایم ڈی جاہود کے طور سے ہوئی ہے، بنگال کا رہنے والا ہے۔
ادھر، پولیس نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا ہے۔