عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر// ضلع سرینگر کے نوگام ریلوے علاقے میں جمعرات کو ایک مقامی شخص کی لاش برآمد ہوئی۔
ذرائع نے بتایا کہ مقامی لوگوں نے لاش دیکھنے کے بعد پولیس کو اِس کی اطلاع دی، جس کے بعد پولیس کی ایک ٹیم نے موقع پر پہنچ کر لاش کو اپنی تحویل میں لے لیا۔
پولیس نے متوفی کی شناخت فاروق احمد ہندرو ولد عبدالرحمن ہندرو ساکن بمنہ کے طور ہوئی ہے۔
پولیس نے اِس سلسلے میں مقدمہ درج کر کے موت کی وجوہات کا پتہ لگانے کیلئے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔