یو این آئی
ڈوڈہ// ڈوڈہ کے دور افتادہ علاقے کاشتی گڑھ میں ریچھ کے حملے میں چار افراد زخمی ہوئے جنہیں علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا۔
اطلاعات کے مطابق سنیچر کی شام کو ڈوڈہ کے کاشتی گڑھ علاقے میں ریچھ نے الگ الگ مقامات پر چار افراد کو زخمی کیا۔
معلوم ہوا ہے کہ زخمیوں کو طبی امداد کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا جن میں سے ایک کی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔
زخمیوں کی شناخت محمد کاظم ، فریدہ بیگم ، باسگائی اور دولت رام کے بطور ہوئی ہے۔