عظمیٰ ویب ڈیسک
بارہمولہ// سرینگر-بارہمولہ قومی شاہراہ پر پیر کے روز اس وقت ٹریفک کو عارضی طور پر معطل کر دیا گیا جب سیکورٹی فورسز نے پلہالن پٹن کے قریب حیدر بیگ ٹی سی پی کے نزدیک ایک مشکوک بیگ برآمد کیا۔
ایک اعلیٰ پولیس افسر نے بتایا کہ پلہالن پٹن کے قریب ایک مشکوک بیگ برآمد ہونے کے بعد شاہراہ پر ٹریفک معطل کر دی گئی ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ علاقے کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے بم ڈسپوزل سکواڈ (BDS) کو فوری طور پر طلب کیا گیا۔
اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔