عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی رہنما التجامفتی نے کہا کہ انہیں کولگام جانے سے روک دیا گیا، جہاں دو نوجوانوں کی لاشیں برآمد ہوئیں، جو پراسرار طور پر لاپتہ ہوگئے تھے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’’ایکس‘‘پر ایک پوسٹ میں التجامفتی نے لکھا، ایک بار پھر ہمارے گھر کے دروازے بند کر دیے گئے ہیں۔ ایسا سخت رویہ اختیار کیا گیا ہے کہ اطلاع دینا بھی مناسب نہیں سمجھا گیا۔
التجا کا کہنا تھا کہ میں کولگام جانا چاہتی تھی، جہاں دو نوجوانوں کی لاشیں ملی ہیں جو پراسرار طور پر غائب ہوگئے تھے۔ حکام آخر کیا چھپانے کی کوشش کر رہے ہیں؟۔
Once again the gates of our house have been locked up. Such is the high handedness that they don’t even have the courtesy to inform us. I wanted to visit Kulgam where dead bodies of two young men who disappeared mysteriously were finally found. What are the authorities trying to… pic.twitter.com/Ya00WI0SxX
— Iltija Mufti (@IltijaMufti_) March 17, 2025
اتوار کے روز پی ڈی پی رہنما نے کہا تھا کہ ایک پولیس اہلکار کا ایک احتجاج کرنے والی خاتون کو ٹھوکر مارنا غیر مناسب اور حیران کن ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر لکھا،یہ انتہائی افسوسناک اور نامناسب ہے کہ ایک پولیس اہلکار نے صرف اس وجہ سے ایک خاتون کو ٹھوکر ماری کیونکہ وہ دیوسر، کولگام میں پراسرار اموات کے خلاف پرامن احتجاج کر رہی تھی۔
وہ افسران جو قانون کی پاسداری کے ذمہ دار ہیں، ان کے ایسے رویے عوام میں عدم اعتماد پیدا کرتے ہیں اور مزید اجنبیت کا باعث بنتے ہیں۔