اکھنور میں یل ا و سی کے نزدیک بنگلہ دیشی شہری گرفتار

یو این آئی

جموں// جموں کے اکھنور سیکٹر میں سرحد کے قریب فوج نے ایک بنگلہ دیشی شہری کو حراست میں لیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق اتوار کے روز جموں کے اکھنور سیکٹر میں فوج نے بنگلہ دیشی باشندے کوگرفتار کیا ۔
دفاعی ذرائع نے بتایا کہ 36سالہ تفضل کو دھر دبوچ کر جموں وکشمیر پولیس کے حوالے کیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ گرفتار بنگلہ دیشی کے قبضے سے تین سم کارڈ، سٹوڈنٹ کارڈ، ڈائری اور بنگلہ دیشی کرنسی برآمد کرکے ضبط کی گئی ہے۔