پونچھ:ایس ڈی ایم مینڈھر جہانگیر خان نے بالاکوٹ تحصیل میں بہت سے سرکاری دفاتر ، سکولوں اور دیگر سرکاری ادروں کا اچانک معائنہ کیا، جس دوران کئی ملازمین ڈیوٹیوں سے غیرحاضر پائے پائے گئے۔ ایس ڈی ایم نے بتایا کہ کئی ملازمین عرصہ دراز سے غیر مجاز غیر حاضریاں کر رہے ہیں، جس سے سرکاری کام کاج متاثر ہو رہا ہے۔ اُنہوں نے متعلقہ ڈی ڈی اوز سے 3 دن میں وضاحت طلب کی ہے۔