سمت بھارگو
راجوری//ڈپٹی کمشنر ابھیشیک شرما کی ہدایت پر تشکیل دی گئی خصوصی ٹیموں نے بڈھال گاؤں میں پُر اسرار اموات سے متعلق جاری تحقیقات کے سلسلے میں ضلع بھر سے 529 کیڑے مار ادویات، جڑی بوٹی ، کھاد اور دیگر زرعی کیمیکل کے نمونے جمع کیے ہیں۔
تحقیقات کے تحت 257 دکانوں کی نشاندہی کی گئی، جن میں سے 60 دکانیں کیڑے مار ادویات، جڑی بوٹی اور دیگر زرعی ادویات فروخت کرتی ہیں، جبکہ 194 دکانیں کھاد فروخت کرتی ہیں۔ ان میں سے 254 دکانوں سے سخت جانچ کے بعد نمونے لیے گئے۔
اس وسیع مہم کے دوران 529 نمونے جمع کیے گئے، جن میں 293 کیڑے مار ادویات، جڑی بوٹی مار اور دیگر زرعی ادویات کے نمونے جبکہ 236 کھاد کے نمونے شامل ہیں۔ یہ تمام نمونے مزید جانچ کے لیے بھیجے جائیں گے، جن کے نتائج بدھال گاؤں سے متعلق تحقیقات میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔
یہ پوری کارروائی ایگزیکٹو مجسٹریٹ، پولیس، صحت اور زراعت کے محکموں نے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر (ADDC) ڈاکٹر راج کمار تھاپا کی نگرانی میں مکمل کی۔