عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/سیاحت اور باغبانی محکمے کی جانب سے بادام واری میں ‘بادام بَہار میلہ’ منعقد کیا جا رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ اس موقع پر مہمان خصوصی ہوں گے۔
شاندار موسیقی کا پروگرام سہ پہر 3 بجے شروع ہوگا، جس میں کشمیر کے نامور گلوکار نور محمد، آیان سجاد، عرفان بلال اور زید سکندر اپنی پرفارمنس پیش کریں گے۔