عظمیٰ ویب ڈیسک
کٹھوعہ// جموں صوبہ کے کٹھوعہ ضلع کھبل پل پر پیش آئے ایک سڑک حادثے میں چار ماہ کی بچی جاں بحق ہوگئی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ ایک ایکو گاڑی (رجسٹریشن نمبر JK08P 6559) ڈرائیور کے کنٹرول سے باہر ہو کر سڑک سے نیچے گر گئی۔
اس حادثے میں چار ماہ کی بچی نے جان گنوا دی، تاہم کسی اور کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
دریں اثنا، پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہے۔