آزادی کے امرت مہوتسو کی “ہر گھر ترنگا مہم” تحت آج ٹیچرس ایسو سی ایشن ،ٹیم ہمدرد اور بیوپار منڈل رام بن نے ضلع انتظامیہ کمپلیکس سے رام بن بازار کے درمیان ترنگا ریلی کا اہتمام کیا گیا۔ضلع ہیڈکوارٹر رام بن میں منعقد تقریب میں اساتذہ ، بیوپار منڈل اور ٹیم ہمدرد کے رضاکاروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور ترنگا لہرا کر آزادی کا امرت مہوتسو کا جشن منایا۔