عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر// جموں و کشمیر کے ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (جے کے ڈی ایم اے) نے اتوار کو جموں و کشمیر کے دس اضلاع کیلئے کم اور درمیانے درجے کے برفانی تودے کی وارننگ جاری کی۔
جے کے ڈیم اے نے ایک ایڈوائزری میں کہا، “آئندہ 24 گھنٹوں میں اننت ناگ اور کولگام اضلاع میں 2500 میٹر سے کم خطرے کی سطح کے ساتھ برفانی تودہ گرنے کا امکان ہے۔ اگلے 24 گھنٹوں میں ڈوڈہ، کشتواڑ، پونچھ، رام بن، بانڈی پورہ، بارہمولہ، کپواڑہ اور گاندربل اضلاع میں درمیانے درجے کے خطرے کی سطح کے ساتھ 2200 میٹر سے زیادہ برفانی تودہ گرنے کا امکان ہے”۔
ایڈوائزری کے مطابق ان علاقوں میں رہنے والے لوگوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور برفانی تودے کے شکار علاقوں میں جانے سے گریز کریں۔ لوگوں کو کسی بھی قسم کی مدد کی ضرورت ہو تو مدد کیلئے 112 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔