سری نگر//ضلع بڈگام کے ایک خاندان کے الزام کے بعد ڈی این اے ٹیسٹ کروانے کے لیے ایک بچے کی قبر کشائی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق،والدین کا الزام ہے کہ جے وی سی ہسپتال، بمنہ میں ایک نوزائید بچے کی بجائے لڑکی کی لاش دی گئی۔
خبر رساں ایجنسی کشمیر نیوز آبزرور (کے این او) نے ایک اہلکار کے حوالے سے بتایا کہ بچے کی لاش کو آج نکالا جائے گا تاکہ ڈی این اے کے نمونے لینے اور خاندان کے افراد کے ساتھ میچ کر سکیں۔
انہوں نے کہا، “چونکہ خاندان نے ہسپتال کے حکام پر اپنے بچے کو تبدیل کرنے کے الزامات عائد کیے ہیں، اس لیے ڈی این اے ٹیسٹ کرانے کے لیے لاش کو نکالنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ حقیقت سامنے آسکے”۔
اہلکار نے کہا کہ لاش کو جے وی سی کی میڈیکل ٹیم، کنبہ کے ممبران اور کچھ آزاد گواہوں کی موجودگی میں نکالا جائے گا۔
یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے بڈگام کے پاٹلی باغ علاقے کے ایک خاندان نے الزام لگایا تھا کہ انہیں ہسپتال میں نر بچے کی بجائے ایک نوزائیدہ بچی کی لاش سونپی گئی تھی۔
جے وی سی ہسپتال میں لاشوں کے تبادلے کا معاملہ:ڈی این اے ٹیسٹ کیلئے قبرکشائی کی جائے گی
