کشمیر میں سیب صنعت تباہی کے دہانے پر ہے اور انتظامیہ کھوکھلے وعدے کر کے شاہراہ پر رکاوٹیں کھڑی کر رہی ہے جسکی وجہ سے کشمیر کا کسان پریشان ہے۔ان باتوں کا اظہار سابق ممبراسمبلی کولگام محمد یوسف تاریگامی نے کیا۔انہوں نے کہا کہ اگر جموں کی گاڑیوں کیلئے اُس پار سے 12گھنٹے شاہراہ کھلی ہے تو کشمیر کیلئے صرف چار گھنٹے کیوں کھلی ہے، یہ صرف کشمیر کی میوہ صنعت کو ختم کرنے کی ایک کوشش ہے۔ تاریگامی آج ارہ کولگام میں ایپل گروورس کنونشن کے حاشیہ پر نمائندوں سے بات کر رہے تھے۔
ویڈیو: اظہر حسین