مشتاق الاسلام
سرینگر// ناظم زراعت نے انفورسمنٹ سکارڈ کے ہمراہ زعفرانی بیچ کی بھاری کھیپ کو سرینگر سے بیرونی ریاست سمگل کرنے کی ایک کوشش کو ناکام بناتے ہوئے 3 کوئنٹل 26 کلو زعفرانی بیج کو ضبط کرلیا ہے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق، ناظم زراعت چودھری محمد اقبال نے کشمیری زعفران کی بیرونی ریاست سمگلنگ کی مصدقہ اطلاع ملنے پر کارگو ائیرپورٹ سرینگر کے نزدیک ایک چھاپہ مار کاروائی کے دوران زعفرانی بیچ کی بیرونی ریاست سمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنادیا ہے۔
ڈائریکٹریٹ انفورسمنٹ کے ایک عہدار نے بتایا کہ کاروائی کے دوران 3 کوئنٹل 26 کلو کشمیری زعفران کے بیچ کو ضبط کرلیا گیا ہے۔
ناظم زراعت کے ہمراہ لاانفورسمنٹ افسر بڈگام شاہنواز لون نے بات کرتے ہوئے بتایا کہ اس حوالے سے محمد اقبال بٹ جوکہ انت ناگ کا رہنے والا ہے کے خلاف سیکشن 14 سیڈ ایکٹ 1966 کے تحت کاروائی شروع کی گئی ہے۔جبکہ اس سلسلے میں مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔
دریں اثنا زعفران گرورس ایسوسی ایشن کے صدر فاروق احمد ڈار نے ناظم زراعت کی اس بروقت کاروائی کو سراہا ہے۔