یو این آئی
سرینگر// جموں وکشمیر کی گرمائی سری نگر کے مضافاتی علاقے میدان کھاہ نوگام علاقے میں کرکٹ میچ کے دوران نوجوان کے سر پر بیٹ سے وار کیا گیا جس کے نتیجے میں وہ شدید طورپر زخمی ہوا ہے۔
پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے دو افراد کو دھر دبوچا ۔
اطلاعات کے مطابق سری نگر کے میدان کھاہ نوگام علاقے میں جمعے کے روز کرکٹ میچ کے دوران کسی بات پر تو تو میں میں شروع ہوئی جس نے جھگڑے کا رخ اختیار کیا۔
ذرائع کے مطابق جھگڑے کے دوران نوجوان کے سر پر بیٹ سے وار کیا گیا جس کے نتیجے میں وہ شدید طورپر زخمی ہوا اور اسے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر اس کی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔
پولیس نے ایکس پر جانکاری فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ نوگام میں پیش آئے واقعے جس میں ایک نوجوان شدید طورپر زخمی ہوا کاسنجیدہ نوٹس لے کر پولیس اسٹیشن نوگام میں کیس درج کیا گیا ۔
پولیس کے مطابق دو افراد کو حراست میں لے لیا گیا جبکہ مزید ملزمان کی بڑے پیمانے پر تلاش شروع کی گئی ہے۔
نوجوان پر حملے کی ویڈیو سوشل میڈیا سائٹوں پر وائرل ہے ۔