سری نگر//جنوبی ضلع پلوامہ کے گانگو علاقے میں مشتبہ جنگجووں نے سیکورٹی فورسز پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں سی آر پی ایف کا اسسٹنٹ سب انسپکٹر برسر موقع ہی از جان ہوا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ اتوار کے روز گانگو پلوامہ میں پولیس اور سی آر پی ایف کی مشترکہ پارٹی پر ملی ٹینٹوں نے فائرنگ کی ۔
انہوں نے بتایا کہ فائرنگ کے اس واقعے میں182بٹالین میں تعینات سی آر پی ایف کا اسسٹنٹ سب انسپکٹر ونود کمار شدید طورپر زخمی ہوا۔
اُن کے مطابق زخمی سی آر پی ایف آفیسر کو علاج ومعالجہ کی خاطر ضلع ہسپتال پلوامہ منتقل کیا گیا جہاں پر تعینات ڈاکٹروں نے اُس سے مردہ قرار دیا۔
معلوم ہوا ہے کہ پولیس ، سی آر پی ایف اور فوج نے ایک وسیع علاقے کو محاصرے میں لے کر حملہ آوروں کی بڑے پیمانے پر تلاش شروع کی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ حملے کے بعد جنوبی کشمیر میں سیکورٹی فورسز کو مستعد رہنے کے احکامات صادر کئے گئے ہیں۔
پلوامہ:اسلحہ برداروں کا سیکورٹی فورسز پر حملہ، سی آر پی ایف افسر ہلاک