عظمیٰ ویب ڈیسک
ڈوڈہ// خطہ چناب کے ڈوڈہ ضلع میں ہفتہ کی صبح پیش آئے ایک منی بس حادثے میں ایک خاتون سمیت کم از کم 2 افراد کی موت واقع ہو گئی ہے جبکہ 17 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ ٹھاٹھری سے گندوہ کی جارہی ایک منی بس زیر رجسٹریشن نمبر JK06B-0469 ملک پورہ بٹیاس میں سڑک سے لڑھک کر کھائی میں گر گئی۔
اُنہوں نے بتایا کہ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی لوگ وہاں پہنچ گئے اور بچاﺅ کاروائی شروع کی، جس دوران جائے حادثہ سے ایک خاتون سمیت 2 افراد کی لاشیں برآمد کی گئیں جبکہ 17 زخمیوں کو نکال کر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
اُنہوں نے کہا کہ زخمیوں میں سے 5 کی حالت نازک ہے، جنہیں گورنمنٹ میڈیکل کالج ڈوڈہ منتقل کیا جا رہا ہے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ جائے حادثہ پر بڑے پیمانے پر ریسکیو آپریشن جاری ہے جبکہ پولیس کی ایک ٹیم بھی جائے وقوع پر پہنچ گئی ہے۔
اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔