محمد تسکین
سرینگر//ناشری-چنینیسرنگ کے اندر دو ٹرکوں کی ٹکر کے نتیجے میں ایک خانہ بدوش کنبے کے کم از کم آٹھ افراد زخمی ہو گئے ۔ اس سڑک حادثے میں خانہ بدوش کنبے کی کم از کم 20 بھیڑاور بکریاں بھی ہلاک ہو گئی ہیں ۔
پولیس حکام نے بتایا کہ خانہ بدوش کنبے اور مال مویشی کو بھراایک ٹرک زیر نمبر JK21/3479 جموں سے رام بن کی طرف آرہا تھا اور اس ٹرک نے ناشری -چنینی ٹنل کے اندر ایک اور ٹرک زیر نمبر JK21 A/4397 کو پیچھے سے زوردار ٹکر مار دی ۔
انہوں نے بتایا کہ ٹرکوں کے درمیان اس تصادم کے نتیجے میں خانہ بدوش کنبے کے آٹھ افراد زخمی ہوئے ہیں اور تمام زخمیوں کو کمیونٹی ہیلتھ سینٹر چینینی منتقل کیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ اس حادثے میں 20 بھیڑبکریاں بھی موقع پر ہی ہلاک ہو گئی ہیں۔ پولیس اسٹیشن بٹوت نے اس واقع میں ضابطے کی کارروائی شروع کی ہے ۔
ناشری -چنینی سُرنگ میں دو ٹرک متصادم، خانہ بدوش کنبے کے 08افراد زخمی، 20بھیڑ بکریاں ہلاک
