عظمیٰ ویب ڈیسک
نئی دہلی/ملک کے شمالی اور مغربی حصوں کے 18 ہوائی اڈوں پر سول پروازیں 10 مئی تک معطل کر دی گئی ہیں۔سول پروازوں کو روکنے کے اچانک احکامات بدھ کے اوائل میں ہندوستانی فورسز کی جانب سے آپریشن سندورکے تحت پاکستان کے مقبوضہ جموں و کشمیر اور پاکستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کے چند گھنٹے بعد دیے گئے۔
ذرائع کے مطابق جن ہوائی اڈوں پر سول پروازیں معطل کی گئی ہیں ان میں لیہہ، تھوائس، سری نگر، جموں، امرتسر، پٹھانکوٹ، چنڈی گڑھ، جودھ پور، گوالیار، جیسلمیر، بیکانیر، جام نگر، بھٹنڈہ، بھج، دھرم شالہ، شملہ، راجکوٹ اور پوربندر شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق پروازوں کو روکنے کے لیے نوٹس ٹو ایئرمین (این او ٹی ایم) بھی جلد جاری کیے جانے کی امید ہے۔موصولہ اطلاعات کے مطابق یہ ہوائی اڈے 10 مئی تک سویلین پروازوں کے لیے بند رہیں گے۔ ان میں باقاعدہ پروازیں اور چارٹرڈ پروازیں شامل ہیں۔
ملک بھر کے 18 ہوائی اڈوں پر سول پروازوں پر 10 مئی تک پابندی عائد کی گئی
