Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
تازہ ترینشہر نامہ

سنگم عید گاہ میں آگ کی پر اسرار واردات، آستانہ عالیہ کو نقصان، علاقے میں احتجاج

Mazar Khan
Last updated: June 19, 2024 12:31 pm
Mazar Khan
Share
4 Min Read
SHARE

یو این آئی

سرینگر// جموں وکشمیر کی گرمائی راجدھانی سری نگر کے سنگم عید گاہ علاقے میں آگ کی ایک پر اسرار واردات میں آستانہ عالیہ پوری طرح سے خاکستر ہوا ہے ۔ اس واقعے کو لے کر مرد و زن علی جان روڈ پر دھرنے پر بیٹھے ہوئے ہیں۔
مظاہرین نے الزام لگایا کہ آستانہ عالیہ کو شر پسند عناصر نے نذر آتش کیاہے اور اس کی باریک بینی سے تحقیقات ہو نی چاہئے۔
پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے سینئر آفیسران جائے موقع پر پہنچے اور مظاہرین کو یقین دلایا کہ معاملے کی باریک بینی سے تحقیقات کی جائے گی۔
اطلاعات کے مطابق 18اور 19جون کی درمیانی شب سنگم عید گاہ علاقے میں حضرت بابا نصیب الدین غازی(رح) سے منسوب زیارت شریف سے آگ نمودار ہوئی جس نے آناً فاناً زیارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
مقامی لوگوں اور فائر اینڈ ایمرجنسی عملے کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں گر چہ آگ پر قابو پایا گیا تاہم آتشزدگی کی اس واردات میں آستانہ عالیہ پوری طرح سے خاکستر ہوا ہے۔
جوں ہی عید گاہ اوراس کے ملحقہ علاقوں میں خبر پھیل گئی تو مرد و زن، بوڑھے اور بچے سڑکوں پر نکل آئے اور احتجاج شروع کیا۔
یو این آئی اردو کے نامہ نگار نے بتایا ، لوگوں کی ایک بڑی تعداد علی جان روڈ پر دھرنے پر بیٹھے ہوئے ہیں اور وہ مطالبہ کررہے ہیں کہ معاملے کی باریک بینی سے تحقیقات کی جانی چاہئے۔
مظاہرین نے الزام لگایا کہ شر پسند عناصر نے آستانہ عالیہ کو نذر آتش کیا ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ تین روز قبل بھی آستانہ عالیہ کو جلانے کی کوشش کی گئی تاہم اس وقت مقامی لوگوں نے فوری کارروائی عمل میں لائی ۔
مظاہرین نے ڈپٹی کمشنر سری نگر سے مطالبہ کیا ہے کہ ملوثین کو جلدازجلد قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے۔
فائر اینڈ ایمرجنسی کے ایک سینئر عہدیدار نے یو این آئی اردو کو بتایا کہ سنگم عید گاہ میں درمیانی شب آستانہ عالیہ سے آگ نمودار ہونے کی اطلاع ملتے ہی فائر مین جائے موقع پرپہنچے ۔
انہوں نے بتایا کہ چار فائر ٹینڈروں کی مدد سے آگ پر قابو پایا گیا تاہم آتشزدگی کی اس واردات میں آستانہ عالیہ کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
مذکورہ عہدیدار نے بتایا کہ آگ لگنے کی وجوہات جاننے کی خاطر کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی گئی ہے۔
دریں اثنا عید گاہ اوراس کے ملحقہ علاقوں میں احتجاج کے پیش نظر سیکورٹی فورسز کی اضافی نفری کو تعینات کیا گیا ہے۔
نامہ نگار نے بتایاکہ سنگم ، عید گاہ اور اس کے ملحقہ علاقوں میں کسی بھی ناخوشگوار واقعے کو ٹالنے کی خاطر سلامتی عملے کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے۔
یہ رپورٹ فائل کرنے تک سنگم عید گاہ اور علی جا ن روڈ پر احتجاج جاری تھا۔
اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
خصوصی درجے کیلئے آخری دم تک لڑتے رہیں گے: ڈاکٹر فاروق عبداللہ
تازہ ترین
اونتی پورہ میں منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس
تازہ ترین
حج 2026 کے لیے درخواستیں شروع
برصغیر
کشمیر کی سیاحت میں بے مثال اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے: منوج سنہا
تازہ ترین

Related

تازہ ترین

بارہمولہ میں قبرستان میں غیر مجاز کھدائی کے الزام میں ٹھیکیدار، جے سی بی ڈرائیور گرفتار:پولیس

July 8, 2025
برصغیرتازہ ترینصفحہ اولکشمیر

بدامنی پھیلانے کی پاکستانی کوششیں ناکام،جموں کشمیر ترقی کی راہ پر گامزن: منوج سنہا

July 8, 2025
تازہ ترین

کولگام میں خانقاہ کے چندہ بکس سے سارقان نے نقدی اُڑا لئے

July 8, 2025
برصغیرپیر پنچالتازہ ترینکشمیر

جموں و کشمیر سیاحت کی بحالی کی راہ پر گامزن : یاشا مدگل

July 8, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?