عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/بی جے پی کے سینئر لیڈر اور رکن اسمبلی رنبیر سنگھ پٹھانیا کا کہنا ہے کہ جموں وکشمیر کے رواں اسمبلی سیشن میں کم از کم دو ہفتوں کی توسیع کی جانی چاہئے۔انہوں نے کہا کہ سرکار سوالوں سے بھاگ رہی ہے۔موصوف لیڈر نے ان باتوں کا اظہار پیر کو یہاں نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔انہوں نے کہاسرکار بھاگ رہی ہے، سرکار جواب دینے سے ڈر رہی ہے پانچ دنوں کا سیشن ہے اس میں مزید توسیع ہونی چاہئے۔ان کا کہنا تھاکم از کم دو ہفتوں کا سیشن ہونا چاہئے کیونکہ سیلاب کے بعد یہ پہلا سیشن ہے، یہ مختصر ترین سیشن ہے۔
رکن اسمبلی نے کہاتاہم ہم ایک تعمیری اپوزیشن کا رول ادا کریں گے، اور سرکار سے سوال کریں گے، سرکار سے پوچھیں گے اس نے جو منشور میں وعدے کئے تھے وہ کب پورے ہوں گے۔عارضی ملازموں کے بارے میں پوچھے جانے پر انہوں نے کہاعارضی ملازموں کا مسئلہ اٹھایا جائے گا، جو کمیٹی اس کے لئے بنائی گئی تھی اس کے پیش رفت کے مطابق سوال کئے جائیں گے۔ان کا کہنا تھاچنائو میں عارضی ملازموں کے ساتھ ایک بار پھر دھوکہ کیا گیا اور ایک بار پھر انہیں بنیادی حقوق سے محروم رکھا گیا۔
اسمبلی سیشن میں کم از کم دو ہفتوں کی توسیع کی جانی چاہئے: رنبیر سنگھ پٹھانیہ