Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
تازہ ترینجموں

جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات ستمبر میں ہوں گے: مرکزی وزیر جی کشن ریڈی

Mazar Khan
Last updated: August 5, 2024 5:57 pm
Mazar Khan
Share
5 Min Read
SHARE

عظمیٰ ویب ڈیسک

آر ایس پورہ// مرکزی وزیر جی کشن ریڈی نے پیر کے روز کہا کہ جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات ستمبر میں ہوں گے۔ اُنہوں نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ “ترقی کی رفتار” کو برقرار رکھنے اور ملی ٹینسی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے بی جے پی کو اقتدار کے لیے ووٹ دیں۔
انہوں نے کہا کہ پانچ سال قبل 5 اگست کو وزیر اعظم نریندر مودی کی زیرقیادت حکومت کے ذریعہ دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد جموں و کشمیر میں پاکستان اور اس کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کی سرگرمیوں کو بڑے پیمانے پر روک دیا گیا ہے اور پڑوسی ملک کو جموں و کشمیر میں ملی ٹینسی کی حمایت کرنے کے خلاف خبردار کیا گیا ہے۔
ریڈی، جو جموں و کشمیر میں بی جے پی کے انتخابی انچارج بھی ہیں، جموں کے مضافات میں یہاں بنا سنگھ سٹیڈیم میں آرٹیکل 370 کی منسوخی کی پانچویں سالگرہ کے موقع پر ان کی پارٹی کی طرف سے منعقد ’ایکتما مہوتسو‘ ریلی سے خطاب کر رہے تھے۔ بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری انچارج جموں و کشمیر ترون چگ اور جموں و کشمیر بی جے پی کے صدر رویندر رینہ دیگر نمایاں مقررین میں شامل تھے۔
وزیر نے کہا، “اسمبلی انتخابات ستمبر میں ہوں گے اور ہمیں یقین ہے کہ عوام بی جے پی کو ووٹ دے کر مکمل اکثریت کے ساتھ اقتدار میں لائیں گے، ان تبدیلیوں کو دیکھتے ہوئے جو پارٹی نے آرٹیکل 370 کو منسوخ کرکے اور بی آر امبیڈکر کے آئین کو جموں و کشمیر تک بڑھایا ہے”۔
حزب اختلاف کی جماعتوں، خاص طور پر کانگریس اور نیشنل کانفرنس پر تنقید کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ وہ دفعہ 370 کو دوبارہ نافذ کرنے کی بات کر رہے ہیں، جس نے جموں و کشمیر کو پاکستان کی طرف سے سپانسر شدہ ملی ٹینسیکے ذریعے صرف “موت اور تباہی” لائی ہے۔
اُنہوں نے کہا، “لوگوں کو فیصلہ کرنا ہے کہ وہ جموں و کشمیر میں کون سی حکومت چاہتے ہیں، جو دفعہ 370 کی بات کر رہی ہے یا بی جے پی کی زیرقیادت حکومت جو جموں و کشمیر کو ترقی، امن اور خوشحالی کی نئی بلندیوں پر لے جانا چاہتی ہے”۔
دفعہ 370 کی منسوخی کو ملک اور جموں و کشمیر کے لوگوں کے لئے ایک “فخر کا لمحہ” قرار دیتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ کسی نے بھی اس طرح کی ترقی کے بارے میں کبھی سوچا بھی نہیں تھا، یہاں تک کہ اس کی بنیاد بھارتیہ جن سنگھ کے بانی سیاما پرساد مکھرجی نے رکھی تھی۔ متنازعہ آئینی شق کی مخالفت کرتے ہوئے اپنی جان لے لی۔
وزیرِ نے کہا، “ایک طویل جدوجہد کے بعد، جموں و کشمیر کے لوگوں کو آخر کار آرٹیکل 370 سے آزادی ملی جس کی وجہ سے خواتین اور معاشرے کے دیگر محروم طبقات کو حقوق مل گئے۔ ایک نیا جموں و کشمیر وجود میں آیا جہاں ملی ٹینسی، پتھراو¿، پاکستانی پرچم لہرانا اور ترنگے کی توہین تاریخ بن چکی ہے”۔
لوگوں سے کانگریس اور این سی کو ووٹ نہ دینے کو کہتے ہوئے ریڈی نے کہا کہ اگر وہ اقتدار میں واپس آتے ہیں تو ملی ٹینسی اور علیحدگی پسندی کے احیاءکا امکان ہے۔
ریڈی نے کہا کہ بی جے پی واحد پارٹی ہے جو پاکستان اور اس کے سپانسر شدہ ملی ٹینٹوں کو بھارتی شہریوں کو نشانہ بنانے کی اجازت نہ دے کر امن کو یقینی بنا سکتی ہے۔
جموں کے علاقے میں حالیہ ملی ٹینٹ سرگرمیوں کے واضح حوالہ میں، انہوں نے کہا، “ہم پاکستان کو خبردار کرنا چاہتے ہیں کہ ہم مسلسل کوششوں کے باوجود جموں و کشمیر میں ملی ٹینسی کو بڑھنے نہیں دیں گے۔ ہم ملی ٹینسی کی لعنت کا مکمل صفایا کریں گے اور اپنے لوگوں کی حفاظت کریں گے… ہم ملک کے لیے جان دینے کو تیار ہیں”۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
پی ایم او کے مشیر ترون کپور کا لالچوک دورہ | تاجروں اور مقامی لوگوں سے ملاقات
صنعت، تجارت و مالیات
چیمبر آف کامرس کاپیوش گوئل کو میمورنڈم پیش | مرکزی وزیرکاکشمیر میں آئی ٹی سیکٹر کو ترقی دینے پر اتفاق
صنعت، تجارت و مالیات
ڈیجیٹل سکلنگ پلیٹ فارموں کا فروغ ناگزیر:ستیش شرما
صنعت، تجارت و مالیات
سرینگر میںٹی آئی آئی ٹریڈرس کنکلیو ۔2025 | جموں و کشمیر کی روایتی صنعتوں کیلئے ٹیکس میں چھوٹ زیر غور:پیوش گوئل
صنعت، تجارت و مالیات

Related

تازہ ترینشہر نامہکشمیر

تعطیلات میں توسیع کا ابھی کوئی فیصلہ نہیں، موسمی صورتحال پر گہری نظر ، حتمی فیصلہ کل ہوگا: حکام

July 6, 2025
تازہ ترین

لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی سری نگر میں عاشورہ جلوس میں شرکت

July 6, 2025
پیر پنچالتازہ ترین

پونچھ میں19سالہ نوجوان کی پراسرار حالات میں نعش برآمد

July 6, 2025
پیر پنچالتازہ ترین

راجوری میں حادثاتی فائرنگ سے فوجی اہلکار جاں بحق

July 6, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?