عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/بھارتیہ جنتا پارٹی نے جموں و کشمیر میں ہونے والے آئندہ اسمبلی ضمنی انتخابات کے لیے اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے۔ پارٹی نے نگروٹہ اسمبلی حلقے کے لیے دیویانی رانا اور بڈگام اسمبلی حلقے کے لیے آغا سید محسن کو امیدوار نامزد کیا ہے۔
یہ نام بی جے پی کی مرکزی انتخابی کمیٹی نے منظوری کے بعد طے کیے اور انہیں آج نئی دہلی میں پارٹی ہیڈکوارٹر سے جاری ایک سرکاری بیان کے ذریعے عوام کے سامنے لایا گیا۔قابلِ ذکر ہے کہ دیویانی رانا، مرحوم دیویندر سنگھ رانا کی صاحبزادی ہیں، جو ماضی میں نگروٹہ اسمبلی حلقے کی نمائندگی کر چکے ہیں، جبکہ آغا سید محسن بڈگام کے سینئر بی جے پی لیڈر ہیں۔
ضمنی انتخابات: بی جے پی نے نگروٹہ اور بڈگام نشستوں کے لیے دیویانی رانا اور آغا سید محسن کو امیدوار نامزد کیا
