Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
تازہ ترینکشمیر

باغِ گلِ لالہ سیاحوں کیلئے کھول دیا گیا، امسال ریکارڈ سیاحوں کی آمد متوقع

Mazar Khan
Last updated: March 19, 2023 8:38 pm
Mazar Khan
Share
6 Min Read
Photo: Amaan Farooq
SHARE

سرینگر//وادی کشمیر میں سیاحوں کی تفریح کے مرکز شہرہ آفاق ڈل جھیل کے کناروں اور دلکش زبرون پہاڑی سلسلے کے دامن میں واقع ایشیا کے سب سے بڑے ٹیولپ گارڈن (باغ گل لالہ) سیاحوں اور عام لوگوں کے لئے کھول دیا گیا۔
باغ کو عوام و سیاحوں کیلئے کھولنے کی رسم جموں کشمیر کے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے کی جبکہ ان کے ہمراہ چیف سیکرٹری اورن کمار مہتا اور دیگر افسران بھی موجود تھے ۔
اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ اسال باغ کو دیکھنے والوں کی تعداد گزشتہ سال سے کافی زیادہ ہو گی ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندرمودی کی قیادت میں جموں کشمیر ترقی کی اونچائیوں کو چھو رہی ہے اور ہر بین الاقوامی سرمایہ کاری بھی بڑھ رہی ہے ۔
لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے چیف سیکرٹری اورن کمار مہتا ، صوبائی کمشنر وے کے بدوری ، اے دی جی پی وجے کمار ، ناظم فلور کلچر اور دیگر آفیسران کی موجودگی میں اتوار کے روز باغ کھولنے کی افتتاحی تقریب میں شرکت کرکے اسکو عام سیاحوں اور لوگوں کیلئے کھول دیا ۔ باغ گل لالہ میں امسال 68سے زیادہ اقسام کے 16 لاکھ گل لالہ اگائے گئے ہیں۔
باغ گل لالہ کو عوام و سیلانیوں کیلئے کھولنے کے بعد خطاب کرتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ اسال باغ کو دیکھنے والوں کی تعداد گزشتہ سال سے کافی زیادہ ہو گی ۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندرمودی کی قیادت میں جموں کشمیر ترقی کی اونچائیوں کو چھو رہی ہے اور ہر بین الاقوامی سرمایہ کاری بھی بڑھ رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں ملک کے عوام سے اپیل کرتا ہو ں کہ وہ آئے اور باغ کی سیر کریں ۔
ایل جی نے کہا کہ یہ سچ ہے کہ لوگوں نے پچھلے سالوں میںایسا بدلاﺅ نہیں دیکھا تھا جو گزشتہ تین سالوں میں دیکھنے کو ملا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہر شعبے میں جموں کشمیر ترقی کر رہا ہے اور 70سالوں سے جموں کشمیر وکاس میں پیچھے تھا لیکن آج میں کہہ سکتا ہوں کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے پچھلے تین سالوں میں جموں کشمیر کی تصویر اور تقدیر بدل دی ۔
انہوں نے مزید کہا کہ سیاحتی سیکٹر میں نئی تبدیلی آئی ہے اور ریکارڈ تعداد میں سیاح کشمیر کا رخ کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ امسال وادی کشمیر میںسیاحوں کا بھاری رش ریکارڈ کی جانے کی امید ہے اور کہا کہ گزشتہ چھ ماہ کے دوران سیاحوں کی بھاری تعداد نے کشمیر کا رخ کرکے یہاں کے قدرتی نظاروں سے لطف اندوز ہو ئے ۔
انہوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں کوششیں جاری ہیں تاکہ نئے سیاحتی مقامات کی نشاندہی سے یہاں کی معیشت کو بڑھاوا مل سکے۔ انہوں نے بتایا کہ ہمیں توقع ہے کہ امسال ملکی اور غیرملکی سیاحوں کی بڑی تعداد ایشیا کے اس سب سے بڑے باغ گل لالہ کی سیر کے لئے آئیں گے۔
باغ گل لالہ 30 ہیکٹر (602 کنال) رقبے پر پھیلے اس باغ گل لالہ میں ٹیولپ کے ہزاروں پودوں پر رنگ بہ رنگی پھولوں کو کھل اٹھے ہیں۔’باغ گل لالہ میں سرخ، پیلے ، سنتری، جامنی، سفید، گلابی، طوطے ، پیلے، دو رنگی اور سہ رنگی پھولوں نے پہلے ہی چاروں اطراف دھنک کے رنگوں کے دلکش نظارے بکھیردیے ہیں‘۔یاد رہے کہ اس مشہور باغ گل لالہ کا افتتاح یو پی اے چیرپرسن اور کانگریس صدر سونیا گاندھی نے 29 مارچ 2008 کو انجام دیا تھا۔ یہ باغ جموں کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ اور کانگریس کے سینئر لیڈر غلام نبی آزاد کے ذہن کی پیداوار ہے جنہوں نے اس پر سنہ 2005 میں کام شروع کروایا تھا۔
کشمیر میں باغ گل لالہ کے قیام کی بدولت یہاں سیاحتی سیزن میں دو ماہ کا اضافہ ہوگیا ہے۔ جہاں سال 2008 سے قبل سیاح مئی کے آخری ہفتے سے وادی کا رخ کرنا شروع کرتے تھے وہیں اب اپریل سے ہی سیاح کشمیر وارد ہوتے ہیں۔
محکمہ پھولبانی کے اہلکاروں نے بتایا ’ یہ باغ 30 ہیکٹر (602 کنال) رقبے پر پھیلا ہوا ہے۔ اس میں سے 18 ہیکٹر کو سیاحوں کی دلچسپی کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔ جبکہ 124 کنال زمین پر ٹیولپ بیڈ بنائے جاتے ہیں۔ اور باقی اراضی پر پارکیں بنائی گئی ہیں۔اگر درجہ حرارت 20 ڈگری سے اوپر چلا گیا تو اس کی زندگی کچھ دن مختصر ہوجاتی ہے‘۔
محکمہ پھولبانی کے اہلکاروں نے مزید بتایا کہ ان کا محکمہ باغ گل لالہ کو کم از کم ایک ماہ تک کھلا رکھنے کے لئے مختلف اقسام کے ٹیولپس کا باری باری استعمال کرتے ہیں۔ رواں برس باغ گلہ لالہ کو جدید ترین سہولیات سے لیس کیا جارہا ہے۔ باغ میں روشنی کے انتظام کےلئے جدید لائٹیں نصب کی گئیں ہیں جبکہ سیاحوں کےلئے دیگر اقسام کی سہولیات بھی بہم رکھی جارہی ہے۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
دشمن کی گولیوں کا سامنے کرنے والے ’’پونچھ ‘‘کو وزیر اعظم مودی بھول گئے: طارق حمید قرہ
پیر پنچال
ہندوستان نے 70 ممالک کے سفارت کاروں کو آپریشن سندور سے آگاہ کیا
برصغیر
پاکستان کے ساتھ حالیہ تصادم میں ہندوستان نے اپنی طاقت و صلاحیت کا بھر پور مظاہرہ کیا: ڈاکٹر جتیندر سنگھ
برصغیر
سرحدی کشیدگی سے عوام ذہنی تناؤ کا شکار، مستقل امن ناگزیر:ایم ایل اے سجاد شفیع
تازہ ترین

Related

تازہ ترین

ضلع پونچھ میں اشیائے ضروریہ کا وافر ذخیرہ دستیاب | مناسب اَدویات کی دستیابی کے ساتھ ہسپتال مکمل طور پر فعال

May 13, 2025
تازہ ترین

مودی حکومت کو پُرامن راستے تلاش کرنے پر سیاسی سزا نہ دی جائے: محبوبہ مفتی

May 13, 2025
تازہ ترین

پہلگام حملے میں ملوث مشتبہ ملی ٹینٹوں کے پوسٹر چسپاں

May 13, 2025
تازہ ترین

ضلع بار ایسوسی ایشن بانڈی پورہ کے انتخاباب،ایڈوکیٹ صوفی فیروز کامیاب قرار

May 13, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?