نئی دہلی// مرکزی حکومت نے کچھ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں سانس سے متعلق بیماری انفلوئنزا کے معاملوں میں اضافہ پر تمام ریاستوں او رمرکز کے زیر انتظام علاقوں کو ایک خط لکھا ہے اور کسی بھی حالات سے نپٹنے کی تیاری کرنے کو کہا ہے۔
مرکزی وزارت صحت اور خاندانی فلاح و بہبود کے سکریٹری راجیش بھوشن نے ہفتہ کو سبھی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام ریاستوں کے چیف سکریٹری کے ماتحت، پرنسپل سکریٹری اورصحت کے سکریٹری کو لکھے خط میں کہا کہ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں انفلوئنزا کے معاملے کو دیکھتے ہوئے سانس سے متعلق ایگریٹیڈ مانیٹرنگ سسٹم کی ہدایت پر عمل کیا جانا چاہئے۔
انہوں نے اس سے متعلق میں ریاستوں سے عام عوام کے درمیان بیداری فروغ دینے کے لئے کہا۔ انہوں نے کہا تھا کہ ہاتھ دھونے،اور متاثرین کو جلد رپورٹ دینے کے لئے حوصلہ افزائی کی جانی چاہئے۔
انہوں نے انفوئنزا سے نپٹنے کے لئے اسپتالوں میں ادویات اور طبی آکسیجن، کووڈ اور انفوئنزا ویکسین کی کامیابی بنائے رکھنے کے لئے کہا۔
مرکزی سکریٹری نے کہا کہ ایگریگریڈ مانیٹرنگ پروگرام کی اکائیوں کو تمام معاملے میں نمونے جانچ کے لئے بھجنا چاہئے۔
مرکزی وزارت صحت نے ہفتہ کو موسمی انفلوئنزا کے H3N2 ذیلی قسم کے بڑھتے ہوئے معاملات کے درمیان بعض ریاستوں میں کوویڈ 19 کے معاملوں کی مثبت شرح میں تازہ اضافہ پر تشویش کا اظہار کیا۔
حکومت کا کہنا ہے کہ روک تھام کے لیے ضروری اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔
سنیچر کو ملک میں 456 نئے کورونا کیسز درج ہوئے ہیں۔ اب کیسز کی کل تعداد بڑھ کر 4.46 کروڑ ہو گئی ہے، جبکہ ایکٹو کیسز بڑھ کر 3406 ہو گئے ہیں۔
گجرات میں ایک موت کے ساتھ، ملک میں کورونا وائرس کے انفیکشن سے مرنے والوں کی تعداد 5,30,780 ہو گئی ہے۔