عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/کیجریوال 2013 سے اس نشست پر قابض تھے ، جب انہوں نے کانگریس کی مضبوط رہنما اور اس وقت کی وزیر اعلیٰ شیلا دکشت کو شکست دی تھی لیکن آج کیجروال اپنے حریف بھاجپا امیدوار پرویش ورما سے مات کھا گئے۔
کیجروال1200ووٹو ں سے پیچھے رہ گئے اور ہار کا سامنا کر نا پڑا،قابل ذکر ہے کہ کیجروال نے کہا تھا نریندر مودی کو دہلی میں ہمیں ہرانے کے لیے ایک اور جنم لینا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ میں نریندر مودی جی سے کہنا چاہتا ہوں کہ آپ ہمیں اس زندگی میں ہرا نہیں سکتے۔