عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/ فوج کی شمالی کمان کے آرمی کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل پراتیک شرما نے بسنت گڑھ کا دورہ کرکے وہاں سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا۔انہوں نے اس دوران دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فوجی جوانوں کی آپریشنل تیاریوں، حکمت عملی اور اعلیٰ چوکسی کی تعریف کی۔
موصوف کمانڈر نے انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں میں ایک فعال موقف کو جاری رکھنے اور پیشہ ورانہ مہارت کے اعلیٰ ترین معیار کو برقرار رکھنے پر زور دیا۔یہ جانکاری فوج کی شمالی کمان نے اپنے ‘ایکس’ ہینڈل پر ایک پوسٹ کے ذریعے فراہم کی۔انہوں نے پوسٹ میں کہا: ‘ شمالی کمان کے آرمی کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل پراتیک شرما نے سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے بسنت گڑھ کا دورہ کیا۔ انہوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فوجیوں کی آپریشنل تیاریوں، حکمت عملی اور اعلیٰ چوکسی کی تعریف کی’۔
پوسٹ میں مزید کہا گیا: ‘انہوں نے انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں میں ایک فعال موقف کو جاری رکھنے اور پیشہ ورانہ مہارت کے اعلیٰ ترین معیار کو برقرار رکھنے پر زور دیا’۔
لیفٹیننٹ جنرل پراتیک شرما کا دورہ بسنت گڑھ، سیکورٹی صورتحال کا لیا جائزہ
