سری نگر میں قائم فوج کی چنار کور نے کرگل وجے دیوس منایا

Mazar Khan
1 Min Read
Photo: Amaan Farooq

سری نگر//سری نگر میں قائم فوج کی چنار کور نے منگل کے روز 23 واں کرگل وجے دیوس منایا۔
بتادیں کہ ملک بھر میں 26 جولائی کو سال 1999 میں کرگل جنگ کے دوران اپنی جانیں نچھاور کرنے والے جوانوں کو یاد کیا جاتا ہے۔
ایک دفاعی ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ چنار کور نے آج یعنی منگل کو اس تاریخی دن پر ان 527 بہادر جوانوں کو یاد کیا جنہوں نے اس دن لائن آف کنٹرول پر اقربانیاں پیش کیں۔
بیان میں کہا گیا: ’ہم ان جوانوں اور سابق افسروں کو بھی سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے اس مشکل جنگ میں حصہ لیا‘۔
چنار کور کے جی او سی لیفٹیننٹ جنرل اے ڈی یس اوجیلا نے یہاں بادامی باغ فوجی چھاؤنی میں قائم جنگی یاد گار پر منعقدہ ایک تقریب کے دوران کور کی طرف سے کرگل جنگ کے بہادر جوانوں کو شاندار خراج تحسین پیش کیا۔
تقریب کی کارروائیوں میں کرگل جنگ کی مختصر کہانی جس میں شہیدوں کے ہمت و حوصلے کو اجاگر کیا گیا پیش کی گئی اور اس کے علاوہ ان شہدیوں کی یاد میں پھول مالائیں بھی چڑھائی گئیں اور دعائیں بھی کی گئیں۔

Share This Article