عظمیٰ ویب ڈیسک
بفلیاز// پونچھ ضلع کے بفلیاز علاقے میں مشترکہ تلاشی کاروائی کے دوران مشتبہ افراد نے مبینہ طور پر گھات پر فوجی گاڑی پر زبردست فائرنگ کی، جس کے بعد علاقے میں انکاﺅنٹر شروع ہوا۔ واقع میں 2 فوجی اہلکاروں کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
پی آر او جموں نے بتایا کہ مخصوص اطلاع ملنے کے بعد گزشتہ شب ڈی کے جی علاقے میں ایک مشترکہ تلاشی آپریشن شروع کیا گیا، جس دوران آج شام مشتبہ ملی ٹینٹوں اور فوج کے درمیان زبردست فائرنگ شروع ہوئی۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ ابتدائی فائرنگ میں 2 فوجی اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں، جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ علاقے میں فائرنگ کے واقع کے بعد پولیس اور فوج کی اضافی نفری کو بھیج دیا گیا ہے، وہیں علاقے میں فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔
تاہم اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔