عظمیٰ ویب ڈیسک
کٹھوعہ// جموں صوبہ کے کٹھوعہ ضلع میں مشتبہ ملی ٹینٹوں نے فوج کی گاڑی پر فائرنگ کی تاہم اس دوران کسی نقصان کی فوری طور پر کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ کٹھوعہ ضلع کی بلاور تحصیل کے لوہائی ملہار بلاک کے مچھیڑی علاقے کے گاؤں بدنوٹا میں ملی ٹینٹوں نے فوج کی گاڑی پر حملہ کیا۔
فوج نے جوابی کارروائی کی۔
ادھر علاقے میں بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کیا گیا ہے اور فرار ہونے کے تمام راستوں پر پہرے بٹھا دیے ہیں۔
اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔