کپواڑہ// شمالی کشمیر کے کپواڑہ ضلع کی راگنی پوسٹ پر اتوار کی رات ایک فوجی اہلکار نے مبینہ طور پر خودکشی کر لی۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ اہلکار نے اپنی سروس رائفل کا استعمال کرتے ہوئے خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کیا۔
اہلکار کو فوری طور پر علاج کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا، مگر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔
دریں اثنا، پولیس نے اس سلسلے میں مقدمہ درج کر لیا ہے اور تحقیقات شروع کر دی ہیں۔